منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

آرمی چیف کا سینیٹرجان مکین کےانتقال پراہل خانہ سےاظہار تعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے دوست تھے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ جان مکین جنگی ہیرو تھے، انہوں نےعالمی سطح پراپنے ملک کی بھرپور نمائندگی کی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جان مکین پاکستان کے دوست تھے اور بہتر پاک امریکا تعلقات کے حامی تھے۔

امریکی سینیٹرجان مکین انتقال کرگئے

یاد رہے کہ گزشتہ روز ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

جان مکین کا شمار معرف امریکی قانون سازوں میں ہوتا تھا، انہیں 6 مرتبہ امریکی سینیٹرمنتخب ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ وہ ویتنام لڑائی کے دوران ساڑھے 5 سال جنگی قیدی بھی رہے۔

واضح رہے کہ ایریزونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008ء کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کے طورپرحصہ لیا تھا تاہم وہ سابق صدر بارک اوباما کے مقابلے میں الیکشن ہارگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں