راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا جانا خطے میں امن کی جانب بڑا قدم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کرتارپور راہداری کو کھولنا خطے میں امن کی جانب یہ بڑا قدم ہے اس مثبت قدم کی خطے کو سخت ضرورت ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ بارڈر پر خاردار تاریں خود مختار ریاست کی حدود کے تعین کے لیے ہوتی ہیں، کویڈور اور گیٹس پر امن لوگوں کی قانونی گزر گاہیں ہوتی ہیں یہی دیگر ہمسایوں کے لیے بھی ہوتی ہیں۔
COAS attended Kartarpura Corridor ceremony.“It’s a step towards peace which our region needs. Barbed wire at borders is measure by a sovereign state to check / deny illegal crossings. Corridors & Gates are for legal peaceful visitors. So is the case for all our neighbors”, COAS. pic.twitter.com/d5K7AmLEYS
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 28, 2018
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ضلع نارروال میں کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورکوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا
کرتارپور کوریڈور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھارت کی جانب سے نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی وزیر برسمرت کور اور ایچ ایس پوری سمیت بھارت کے سرکاری وفد نے بھی شرکت کی۔
علاوہ ازیں کرتارپورکوریڈورفیز1میں ساڑھے4 کلومیٹرسڑک تعمیرکی جائےگی، کرتارپورکوریڈورفیزون میں بارڈر ٹرمینل کمپلیکس بھی تعمیر کیاجائےگا جبکہ دوسرے فیز میں ہوٹل اورگردوارہ کرتارپورصاحب کی توسیع کی جائےگی، دریائے راوی پر 800میٹرطویل پل اورپارکنگ ایریابھی بنےگا۔
منصوبہ مکمل ہونے پریاتریوں کوکرتارپورکے لئےویزےکی ضرورت نہیں ہوگی، سکھ یاتریوں کومخصوص دورانیےکااجازت نامہ جاری کیاجائےگا۔