راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو برازیل کے اعلی ترین ایوارڈ آرڈر آف میرٹ سے نوازا گیا .
ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف کو یہ اعزاز مختلف چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنے کے اعتراف میں دیا گیا جبکہ برازیل کی عسکری قیادت نے دہشت گردی کی خلاف جنگ میں جنرل راحیل شریف کے کردار کو بھی سراہا۔
COAS met Brazil's Def Min.Pak-Brazil relations,common security challenges warranting enhanced coord lvll,forging strat relations discussed-1
— AsimBajwa (@AsimBajwaISPR) November 25, 2015
جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق جنرل راحیل شریف یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلی ایشیائی شخصیت ہیں۔
Gen Raheel is the first Asian to have won this coveted Award-2 pic.twitter.com/0oNqNyYeQZ
— AsimBajwa (@AsimBajwaISPR) November 25, 2015
گزشتہ روز جنرل راحیل شریف نے برازیلی ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس سے قبل چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ وزارت دفاع میں برازیل کے ڈیفنس منسٹر ایلڈو ریبلو نے آرمی چیف کا استقبال کیا.
Security assistance 4 Brazil Olympics2016 discussed.Also To benefit from each other's anti Narcotic experience -2 pic.twitter.com/AD842XcTJI
— AsimBajwa (@AsimBajwaISPR) November 25, 2015
برازیل میں آرمی ہیڈکوارٹر کے دورے جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 19توپوں کی سلامی دی گئی۔