آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے نام سے مسجد کا قیام -
The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے نام سے مسجد کا قیام

اسلام آباد : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے نام سے پہلی مسجد قائم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق غوری ٹاﺅن فیز تھری میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے نام سے پہلی مسجد قائم کردی گئی، یہ پاکستان میں پہلا واقعہ ہے کہ کسی بھی حاضر سروس آرمی چیف کے نام سے مسجد قائم کی گئی ہے.

جامع مسجد جنرل راحیل شریف اور مدرسہ جامعہ دارالامن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا.

مسجد منتظمین نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف ملک میں دہشت گردی ،قبضہ مافیا، لینڈ مافیا اور کرپشن کے خلاف ایک جرات مندانہ کرداربن چکے ہیں اس لیے ان کے نام سے مسجد قائم کی ہے.

مسجد و مدرسہ کے لئے تحریک نجات قبضہ مافیا کے چیئرمین محمد صفدر کھوکھر نے دو کنال کا پلاٹ وقف کیا ہے، مسجد اور مدرسے کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر معروف عالم دین مولانا عبدالسبوح ہاشمی نے دعا کروائی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں