تازہ ترین

آرمی چیف کا بھارت کو فوری اور بھرپور جواب دینے کا حکم

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راجیل شریف نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا حکم جاری کردیا اور کہا ہے کہ اگر اب لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت ہوئی تو اس کا فوری اور موثر جواب دیا جائے۔

یہ حکم آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔

بھارتی فوج کی وادی نیلم میں مسافر بس پر فائرنگ،9شہری شہید

اجلاس میں وادی نیلم میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے مسافر بس پر فائرنگ اور شہادتوں بعد پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی ہلاکت برداشت نہیں کی جائے گی،اجلاس میں آرمی چیف نے فوج جوانوں کے بلند حوصلے کی بھی تعریف کی۔

بھارت کو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ڈی جی ملٹری آپریشنز 

قبل ازیں ایل او سی پر فائرنگ کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

بھارتی فوج کی فائرنگ، 3 فوجی شہید، 7بھارتی فوجی ہلاک

آج بھارتی فوجیوں نے وادی نیلم میں مسافر بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نو مسافر شہید ہوگئے، ساتھ ہی لائن آف کنٹرول پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جواب شہید ہوگئے، پاک فوج نے جوابی کارروائی  کرتے ہوئے سات بھارتی فوجی ماردیے تاہم بھارتی میڈیا نے صرف تین بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے بھارتی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو کل ایوان میں طلب کرکے اراکین کو بریفنگ دینے کی ہدایت کی ہے۔

بھارت کی تازہ ترین جارحیت کی وزیراعظم نوازشریف نے مذمت کردی اور کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبراوربربریت سے عالمی توجہ ہٹانے کے لئے بزدلانہ اقدامات کررہا ہے، کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کہتے ہیں بھارتی جارحیت پرصرف بھارتی ہائی کمشنر کو بلاکر احتجاج نہیں کرتے بلکہ مختلف ممالک کے سفیروں اور او آئی سی کے ممبران کو بھی بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا جا تا ہے اس حوالے دفترِ خارجہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کررہا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ نے متفقہ طور پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور منہ توڑ جواب دینے پر زور دیا۔

کراچی سے رینجرز کبھی نہیں جائے گی، آرمی چیف، تاجروں سے طویل ملاقات

دریں اثنا آرمی چیف نے کراچی میں تاجروں کے 58 رکنی وفد سے چار گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے کھل کر بات چیت کی اور تاجروں نے بھی اپنے مسائل کھل کر بیان کیے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کو علم ہے پاکستان نے کیا فوجی تیاریاں کر رکھی ہیں،یہ پرانا پاکستان ہے اور نہ پرانی فوج،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے اور آگے بھی دیا جائے۔

انہوں نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ کراچی سے رینجرز اب کبھی نہیں جائے گی، کراچی آپریشن جاری رہے گا،کراچی کا امن کسی صورت تباہ نہیں ہونے دیں گے۔

وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنے رفقا کو مشورے دیتے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -