ملتان : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا کی بہادر ترین فوج کا سربراہ ہونے پر فخر ہے جو دنیا کی بہترین فوج ہے اور بڑی سے بڑی طاقت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین فورسز میں ہوتا ہے اور دنیا کی بہادر ترین فوج کی سربراہی میرے لیے قابلِ فخر بات ہے۔
#COAS visits elite strike Corps at Multan. Our experience of CT ops has made us battle hardened: a valued add-on in operational preparedness pic.twitter.com/tS3Hg7CZTZ
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 23, 2017
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز نے فوج کی تیاریوں میں مدد کی اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے تجربات نے فوج کو سخت جان بنا دیا ہے۔
#COAS visit to Multan. Pak Army’s soldiers are best in the world; brave, professional, patriot and selfless. Army is what its soldiers are. pic.twitter.com/Exzf5U55BS
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 23, 2017
آرمی چیف نے دورہ کور ہیڈ کوارٹر ملتان کے موقع پر فوجی افسران اور جوانوں سے گفتگو کے دوارن ان کی جواں مردی اور بہادری کو سراہتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ہرطرح کے خطرات کو شکست دینے کے لیے ہرقسم کی تیاری مکمل رکھیں اور خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آرمی چیف آج ملتان ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال کور کمانڈر ملتان نے کیا جنہوں نے آرمی چیف کو آپریشن سے متعلق بریفنگ دی قبل ازیں آرمی چیف نے شہدائے یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔