اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ملک سے فسادیوں کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ ملک سے فسادیوں کو ختم کرنے کے لیے پوری قوم ثابت قدم رہے گی اور ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی دم لیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر باجوہ نے یوم پاکستان کی مناسبت سے پریڈ کے انعقاد پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سیکیورٹی کے اقدامات کو سراہا ہے۔


میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ یوم پاکستان کے موقع پریڈ میں حصہ لینے پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے چین، ترکی، سعودیہ عرب اور جنوبی افریقہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن قوم ہے جو خطے میں پائیدار امن کی خواہاں ہے جس کے لیے دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔


آرمی چیف نے کہا ہے کہ ملک کے غازی اور شہید ہمارا اثاثہ ہیں کیوں کہ شہداء نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان دیں اور پاک فوج شہداء کے لہو کو رائیگاں جانے نہیں دے گی۔


آرمی چیف قمر باجوہ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ملک سے فسادیوں کو ختم کرنے کے لیے قوم کے شانہ بشانہ ثابت قدم رہیں گے کیوں کہ پوری قوم دہشت گردی اورفسادیوں کےشکست پرمتحد ہے۔

واضح رہے آج ملک بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ یوم پاکستان منایا گیا جس کی مرکزی تقریب وفاقی دارلحکومت میں منعقد ہوئی جہاں صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف، نیول و فضائیہ کے سربراہان سمیت اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام نے شرکت کی اور فوجی پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں