بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سبز ہلالی پرچم بلند رکھنے والے طالب علم قابل فخر اثاثہ ہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان ہمارا اثاثہ اور قوم کا مستقبل ہیں اور عمدہ کارکردگی دکھانے والے طالب علموں  پر پوری قوم کو ناز ہے۔ 

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا میں عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والے نسٹ کے طلبہ کے وفد نے آج آرمی چیف سے ملاقات کی اور اپنی کامیابیوں سے آگاہ کیا جس پر آرمی چیف نے طلبا کی تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے طلبا نے پاکستان کا نام روشن کیا اور ملک کے لیے فخر کا باعث بنے نوجوانوں کو چاہیے کہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی صلاحیتوں کو ابھاریں۔

آرمی چیف قمر باجوہ نے طلبا کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کی کامیابی اورسبزہلالی پرچم کو بلند رکھنے پر فخر ہے اور ایسے طلبا قوم کا اثاثہ ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا میں ہونے والے انٹرنیشنل مقابلے میں 20 ممالک کے طلبہ ٹیموں نےحصہ لیا جس میں پاکستان کے تعلیمی ادارے نسٹ سے تعلق رکھنے والے طلبا نے نمایاں کامیابی حاصل کی اور بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کیا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں