اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

نئی نسل روشن اور خوشحال پاکستان کی ضامن ہے،آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے جو پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں آرمی پبلک اسکول اور کالجز کے طالبات کو اعزازات کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت، ذہین اور محب وطن ہیں جو وطن عزیز کو اپنی محنت اور ذہانت کی بنیاد پر ترقی تعمیر و ترقی کی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل خوشحال ،روشن اور محفوظ پاکستان کی ضامن ہے جس پرمجھے فخر ہے،نوجوان نسل کا مستقبل روشن اور تاب ناک ہے۔

اس موقع پر انہوں نے تعلیمی اداروں کے منتظمین کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی اچھی تربیت دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور طلبا کی کردار سازی،شخصیت اور اخلاقیات پر بھرپور توجہ دیں کیوں کہ یہی طلبا ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔

انہوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھتے ہوئے اپنے کردار اور شخصیت سازی کے لیے پاکستان کے عظیم رہنماؤں کو اپنا رول ماڈل بنائیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں