اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آرمی چیف کا شہباز شریف اور شیخ رشید کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا میں مبتلا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلیفون کر کے خیریت دریافت کی اور صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مزاج پرسی کی اور کورونا پازیٹو ہونے پر اظہار تشویش کیا۔

آرمی چیف نے شہبازشریف کی جلد صحت یابی کی دعا اور علاج میں معاونت کا دریافت کیا جب کہ شہباز شریف نے مزاج پرسی کے لیے ٹیلی فون کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو بھی ٹیلیفون کیا اور خیریت دریافت کی، آرمی چیف نے گفتگو میں کہا کہ اپنی صحت کاخصوصی خیال رکھیں، ہماری ضرورت ہوئی تو بھرپور تعاون کریں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر آرمی کےکسی بھی اسپتال کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کا آج کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ شیخ رشید کے دونوں ٹیسٹ مثبت آئے، دونوں رہنماؤں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں