بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

آرمی چیف کی دعوت پردفاعی کمیٹی 4 اپریل کوجی ایچ کیوکا دورہ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کو بھارت کے ساتھ کشیدگی وسرحدی صورت حال پر 4 اپریل کو بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر امجد خان کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی 4 اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کرے گی۔

پاک فوج کے سربراہ دفاعی کمیٹی کو کنٹرول لائن، ورکنگ باؤنڈری اور انٹرنیشنل بارڈرز کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔

قومی اسمبلی کی 21 رکنی دفاعی کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین شامل ہوں گے جنہیں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج کے جوابی اقدام کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

دفاعی کمیٹی کو جی ایچ کیو اور مسلح افواج کے امور پربھی اعتماد میں لیا جائے گا، کمیٹی اراکین یادگار شہدا پر بھی حاضری دیں گے۔

ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا،بھارت کے سابق کور کمانڈرکا اعتراف

یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین نے اعتراف کیا تھا کہ آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کو بھارتی فوج اور بھارتی قوم سے دور کر دیا، ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا۔

بھارتی فوج کے سابق کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہمیں سکھایا کہ معلومات کی فراہمی کیا ہوتی ہے، بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری عوام اٹھ کھڑے ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں