کراچی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سیلاب سےمتاثرہ سندھ اوربلوچستان کےعلاقوں کادورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سیلاب سےمتاثرہ سندھ اوربلوچستان کےعلاقوں کادورہ کریں گے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران آرمی چیف سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں جاری سرگرمیوں کاجائزہ لیں گے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف جوانوں سےملاقات کریں گے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ملک بھرمیں فلڈریلیف کیمپ قائم کردیےگئے، فلڈ ریلیف کیمپوں میں ا مدادی سامان اکٹھا کر کے متاثرہ علاقوں کو پہنچایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور ڈویژن میں 10، ملتان میں 11، گوجرانوالہ میں 17 ، بہاولپورمیں7کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پنجاب رینجرز نے لاہور، سیالکوٹ، بہاولپور،منڈی بہاالدین ،رحیم یارخان ،فیصل آباد ، سرگودھا ڈویژن میں 6 اور جہلم میں3 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں جبکہ بلوچستان میں 41 آرمی فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں، جس میں ایف سی بلوچستان نارتھ کے 14 اور ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے 3 ریلیف کیمپ قائم کئے۔