جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے، تاجربرادری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے کراچی کے تاجروں نے اپیل کی ہے کہ جنرل راحیل شریف کی بحیثیت آرمی چیف تقرری کی میعاد میں مزید 3سال کی توسیع کی جائے، توسیع نہ دی گئی تو ملک بھر کے تاجرجنرل راحیل شریف کی حمایت میں عظیم الشان ریلی نکالیں گے۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میرکا کہنا تھا کہ کراچی کی تاجر برادری نے راحیل شریف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

تاجروں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا دہشت گردی کے خلاف ادھوری جنگ میں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے، ملک اور خصوصاً کراچی میں امن کی مکمل بحالی تک دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے موجودہ سیٹ اپ کو برقرار رکھا جائے اور آرمی چیف کی مدت کو نومبر 2019تک بڑھایا جائے۔

- Advertisement -

عتیق میر کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب آپریشن کے نتیجے میں سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور تاجروں کا حوصلہ اور اعتماد بہتر ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے توسیع نہ لینے کے بیان سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بلند اور عوام و تاجروں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں