اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

جنرل راحیل شریف کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا اور گورنمنٹ کالج لاہور میں اپنی زمانہ طالب علمی کی یادیں تازہ کیں۔

آئی ایس پی آرکے ایک ترجمان کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کالج کے مختلف حصوں بالخصوص ان حصوں کا دورہ کیا، جہاں وہ زمانہ طالب علمی کے دوران پڑھتے رہے ہیں، پاک فوج کے سپہ سالار نے وہاں موجود طالب علموں اور مختلف شعبوں کے اساتذہ سے ملاقاتیں کیں ۔

- Advertisement -

جنرل راحیل شریف نے کالج کی انتظامیہ اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے عالمی پائے کے دانشور ، آرٹسٹ ، سائنسدان ، انجینئر اور مختلف شعبوں کی شخصیات پیدا کیں۔

army-1

جنرل راحیل شریف نے طلباء پر زور دیا کہ نوجوان کردار،قابلیت اورعزم کوسامنے رکھتے ہوئے محنت کو شعار بنائیں اور اللہ پریقین رکھتے ہوئے سخت محنت کریں ۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بلاشبہ عظیم قوم ہے اور انسانی وسائل ہی ہمارا سرمایہ ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے امن اورترقی کی راہ ہموارکردی ہے، اب نوجوان پاکستان کوترقی واستحکام کی نئی بلندیوں تک لیجائیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ضرب عضب اور کراچی میں بحالی امن کے لئے پوری قوم جنرل راحیل شریف کی مشکور ھے۔

قبل ازیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پہنچنے پر جنرل راحیل کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا اور بعدازاں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے جنرل راحیل کو کالج کے زمانے کا ان کے داخلہ فارم انہیں پیش کیا۔


مزید پڑھیں : میران شاہ میں یونس خان اسٹیڈیم کا افتتاح


یاد رہے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرکٹ اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلکس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو جڑسے اکھاڑ پھینکا ہےاور ضرب عضب سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب کے دوران اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ نسلوں کو محفوظ اورمستحکم پاکستان دیں گے جہاں دہشت گردی کے بجائے تعلیم اور مہارت عام ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں