صوابی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے شہید قوم کے ہیرو ہیں اور شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔
یہ گفتگو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوابی میں شہید کیپٹن جنید کے گھر آمد پر شہید کے والدین سے ملاقات کے دوران کی اور شہید کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ آج صوابی پہنچے جہاں وہ شہید کیپٹن جنید کے گھر گئے اور شہید کے والدین سے ملاقات کی۔
#COAS visited parents of Shaheed Capt Junaid who embraced shahadat at Swabi.”Our martyrs are our heroes,their sacrifices shall not go waste” pic.twitter.com/bKpV0BJIOm
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 21, 2017
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید کیپٹن جنید کے والدین سے دورانِ ملاقات گفتگو کرنے ہوئے کہا کہ
ہمارے شہید ہمارے ہیرو ہیں اور پاک فوج اپنے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔
واضح رہے کہ کیپٹن جنید خان اپنی سالگرہ کے دن ٩ مئی کو کیپٹن نجم ریاض کے ہمراہ مالاکنڈ میں اس وقت شہید کر دیئے گئے تھے جب وہ ایک خفیہ مشن پر تھے جہاں ان کی ٹیم کا سامنا طالبان کمانڈر خطاب سے ہوا اور دو بدو مقابلے میں آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے جام شہادت نوش کیا۔