جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

فوجی عدالتوں کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فوجی عدالتوں کے قیام اور توسیع کے معاملے پر وفاقی وزیر کے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کے لیے اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں کےمعاملے پراسحاق ڈار نے مزید پارلیمانی رہنماؤں سے رابطہ کر کے اس معاملے پربات چیت کی، وفاقی وزیر خزانہ نے فاروق ستار،طارق اللہ، غلام احمدبلور،شاہ جی گل آفریدی اورشیخ رشیداحمدکوبھی فون کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر  خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 22 فروری کو طلب کیا گیا ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ مرکزی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں 23 فروری کو پیش کردیا جائے۔

پڑھیں: ’’ فوجی عدالتوں میں توسیع، پارلیمانی رہنماؤں کو مسودہ پیش ‘‘

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر مؤثر اور مربوط رد عمل کی متقاضی ہے، فوجی عدالتوں میں توسیع کے ذریعے ہی انسداد دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملہ پر تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے 27 فروری کو معاملہ مرکزی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کردیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں