دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آرمی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر جائے حادثہ سے 4 افراد کی لاشیں جبکہ تین شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، وزیراعظم مودی نے حادثے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ملکی ایئرفورس نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سمیت 14 افراد سوار تھے جن میں بپن راوت کا خاندان اور ان کا عملہ بھی شامل ہے۔
An IAF Mi-17V5 helicopter, with CDS Gen Bipin Rawat on board, met with an accident today near Coonoor, Tamil Nadu.
An Inquiry has been ordered to ascertain the cause of the accident.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) December 8, 2021
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کے لیے جارہے تھے، بپن راوت کی اہلیہ بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں، ہیلی کاپٹر میں اعلیٰ دفاعی افسران کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں۔
#WATCH | Latest visuals from the spot (between Coimbatore and Sulur) where a military chopper crashed in Tamil Nadu. CDS Bipin Rawat, his staff and some family members were in the chopper. pic.twitter.com/6oxG7xD8iW
— ANI (@ANI) December 8, 2021
بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔بھارتی ائیرفورس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں مرنے والوں میں بپن راوت اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں ۔
جائےحادثہ سے13افرادکی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں مذکورہ لاشیں بری طرح جل چکی ہیں جن کی شناخت کرنا ناممکن ہوگیا، زخمی ہونے والے ایک شخص کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جارہے تھے، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ ہیلی کاپٹرمیں بریگیڈئیر، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5سیکیورٹی افسران بھی سوار تھے۔