تازہ ترین

بھارتی پولیس اہلکاروں نے فوجی اہلکار کی درگت بنادی

جھاڑکھنڈ: بھارت میں پولیس اہلکاروں نے مل کر سادہ لباس میں ملبوس فوجی اہلکار کی درگت بنا ڈالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے اپنے ہی ملک کی سرحد کے محافظ فوجی اہلکار کی ماسک نہ پہننے پر پٹائی کردی۔

بھارتی فوجی پون کمار یادیو کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایس پی راکیش رنجن نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر تینوں پولیس اہلکاروں اور دو افسران کو معطل کردیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعہ ہمارے علم میں آیا کہ فوجی جوان اپنی موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے ماسک نہیں پہنا  تھا جب پولیس ٹیم نے اسے روکا تو اس نے مبینہ طور پر ان سے بدتمیزی کی جس کے بعد انہوں نے اسے مارا پیٹا۔

انہوں نے بتایا کہ دو کانسٹیبل اور ایک ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے لیکن غلطی دونوں فریقین کی تھی چاہے فوجی جوان ہو یا عام آدمی پولیس اہلکاروں سے اس طرح کا رویہ کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -