منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

معمرشخص نے بیوی اور بیٹی کو ذبح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے صنعتی شہر میں 90 سالہ معمر شخص نے اپنی بیوی اور جواں سال بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صنعتی شہر ممبئی میں 90 سالہ ملزم پرشوتم سنگھ گندھوک اپنی بیوی جسہیر کور اور بیٹی کمل جیت کور کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

90 سالہ ملزم پرشوتم سنگھ گندھوک اپنی بیوی جسبیر کور اور بیٹی کمل جیت کور کے ساتھ ایک تین منزلہ عمارت میں گراؤنڈ فلور پر کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

- Advertisement -

گزشتہ رات اس نے چاقو سے دونوں کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور تقریباً 12 گھنٹے بعد قریب ہی رہنے والی اپنی بڑی بیٹی کو فون کرکے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

پرشوتم کی بیوی گزشتہ 10 سال سے دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد سے بستر پر لگی ہوئی تھی جب کہ اس کی بیٹی پیدائشی طور پر ہی ذہنی معذور تھی۔

اسے خدشہ تھا کہ اس کے بعد اس کی بیوی اور بیٹی کی دیکھ بھال کون کرے گا، اسی لیے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ دروازہ توڑ کر خون میں لتھڑے بستروں پر پڑی دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی گردنیں کٹی ہوئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں