کراچی : سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم الحرام میں کراچی سمیت 6اضلاع میں فوج کی خدمات مانگ لی ہیں، جو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں جب صوبائی حکومت کو ضرورت پڑے گی تو قیام امن کیلئے بلایا جائے گا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں سیکیورٹی اور فوج تعینات کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا، خط میں درخواست کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے چھ اضلاع حیدرآباد ،سکھر،خیرپور،لاڑکانہ اور دادو میں آٹھ ، نو اور دس محرم کو فوج کو اسٹینڈبائی رکھا جائے گا، پاک فوج کی تعیناتی کی درخواست8سے 10محرم الحرام کیلئے کی گئی ہے۔
دوسری جانب پشاور میں محرم کے جلوسوں کے روٹس کی تصاویر اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، پہلی بار جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے آن لائن نقشے تیار کیے گئے ہیں، روٹس پر قائم امام با گاہوں کےقریب ہنگامی ڈیکس بھی قائم کئے گئے ہیں۔
ڈیجیٹل نقشے میں بتیس جلوس انتہائی حساس قراردیا گیا ہے، روٹس کے گرافکس سیکیورٹی اداروں کو ارسال کردیئے گئے، ایک سو اکیس ماتمی جلوس کیلئے سات ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے.
ایس ایس پی آپریشن کا کہنا ہے کہ جلوسوں کےراستوں پر جیمرزنصب کیے جانےکے ساتھ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی.