جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘ارنب گوسوامی اور بی اےآرسی سربراہ کی چیٹ نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کردیا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے وزیربرائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اینکر ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل( بی اےآرسی) کے سربراہ کی چیٹ نے بھارت کا چہرہ بےنقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ثابت ہوگیا بھارت خطے سمیت عالمی امن کے لیے ٹائم بم ہے۔ بھارتی اسٹیبلشمنٹ، فوج اور را فالس فلیگ آپریشنز کر کے الزام تراشی کرتی ہے، حقیقت میں پاکستان کے خلاف دعوے جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بھارتی عدالت نے کرنل پروہت اور آرایس ایس لیڈرسمجھوتہ واقعے کےذ مےدارقرار دیے، بھارتی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں پٹھان کوٹ واقعے میں پاکستانی کردارکی تردید کی۔

- Advertisement -

ثابت ہو گیا مودی نے پلوامہ میں سیاسی فائدے کے لیے فوجیوں کو مروایا

انہوں نے کہا کہ 2014میں کانگریس کے سابق وزیر سلمان خورشید نے پریس کانفرنس کی،سلمان خورشید کے مطابق دہشتگردی میں بی جےپی ارو ملٹری ملوث ہوتی ہے، ارنب اور بے اے آر سی سربراہ کی چیٹ سے بھارت کےجھوٹ پرمہر ثبت ہو گئی، بھارت کی بے بنیاد پاکستان دشمنی خطے سمیت دنیاکےلیے خطرہ ہے۔

وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری اور سلامتی کونسل مکر و فریب پر مبنی بھارتی بیانیے کا نوٹس لے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں