تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آئی ایم بیک – آرنلڈ ایک بار پھرواپس آگئے

واشنگٹن: ہالی وڈ کے لیجنڈری اداکارآرنلڈ شوازنیگر کے دل کے سرجری کے فوری بعد ادا کیا گیا جملہ ’آئی ایم بیک‘ سوشل میڈیا پرٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کے 70 سالہ اداکار آرنلڈ شوارزینگر کو دل میں تکلیف کے باعث لاس اینجیلس کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں اداکار کے دل کی سرجری کی گئی اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا تھا۔

اسپتال میں داخل کروائے جانے کے بعد اداکار کے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے، جن سے اندازہ ہوا کہ آرنلڈ کے دل کا ایک وال بند ہوچکا ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے فوری دل کی سرجری کا مشورہ دیا تھا۔

اداکار کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جمعرات کے روز ایکشن فلموں کے شہنشاہ کی دل کی سرجری کے بعد طبیعت میں واضح بہتری آئی۔ ہوش میں آنے بعد انھوں نے کہا ،’آئی ایم بیک‘۔

ہالی وڈ کے لیجینڈری اداکار آرنلڈ شوارتزنگر

ترجمان نے کہا کہ آرنلڈ شوازنیگر کے 20 سال قبل سرجری کے دوران دل کے وال تبدیل کیے گئے تھے، جن کی مدت پوری ہوچکی تھی، جس کے باعث آپریشن ناگزیر تھا۔

کیلیفورنیا  کے سابق گورنر آرنلڈ شوازنیگر کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، انہوں نے امریکی خبر رساں ادارے سے امریکا کی ریپبلکن پارٹی میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتظامیہ کے لیے سابق سیاست دانوں کی بہت اہمیت ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریا میں پیدا ہونے والے لیجیڈری اداکار کی بیس سال قبل 1997 میں دل کی سرجری کے دوران پالمونیک وال تبدیل کیے گئے تھے۔ جن کی مدت معیاد ختم ہوچکی تھی، جس کے باعث ان کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔

ہالی وڈ کی ایکشن فلموں کے شہنشاہ آرنلڈ شواز نیگر ماضی میں ٹرمینیٹر جیسی متعدد ایکشن سے بھر پور فلموں میں کام کرچکے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 2003 میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے گورنر بھی منتخب ہوچکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -