لاس انجلس: ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور فلم ساز آرنلڈ شوازنیگر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں آرنلڈ شوزینگر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بری طرح ناکام ہوگئے۔انہوں نے 7 جنوری کو کیپیٹل ہل پر دھاوا بولے جانے والے واقعے پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے مذکورہ واقعے کو 1938 میں جرمنی کے واقعے سے تشبیہ دی جہاں 1938 میں جرمنی اور آسٹریا میں نازیوں نے یہودیوں کے گھروں، اسکولز اور کاروباروں پر دھاوا بولا تھا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ مشتعل ہجوم نے ناصرف کیپیٹل ہل کی کھڑکیاں بلکہ ہمارے نظریات بھی توڑے، ان لوگوں نے ان اصولوں کو توڑا جن پر ہمارے ملک کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اپنے ویڈیو بیان میں آرنلڈ شوازینگر نے امریکی دائیں بازو کے انتہا پسند گروپ کا موازنہ نازیوں سے کیا۔
انہوں نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنا چاہتے تھے، اپنے بیانات کے ذریعے انہوں نے بغاوت کو جنم دیا اور مشتعل ہجوم سڑک پر آگیا۔
آرنلڈ شوزینگر نے قومی یکجہتی کا مطالبہ اور منتخب صدر جو بائیڈن کی حمایت کا عزم ظاہر کیا۔
My message to my fellow Americans and friends around the world following this week's attack on the Capitol. pic.twitter.com/blOy35LWJ5
— Arnold (@Schwarzenegger) January 10, 2021