اتوار, اکتوبر 20, 2024
اشتہار

پنجاب میں مصنوعی بارش برسائی جائے گی، انتظامات مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس کے لیے محکمہ ماحولیات ودیگر نے مشترکہ حکمت عملی بنا لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کو آنے والے موسم سرما میں اسموگ سے بچانے کے لیے صوبے بھر میں مصنوعی بارش کی جائے گی جس کے لیے محکمہ ماحولیات نے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔

اس حوالے سے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اسموگ سے بچاؤ کیلیے ضرورت کے وقت مصنوعی بارش کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ موسمیات کی معاونت سے مصنوعی بارش کی جائے گی اور صوبائی حکومت نے اس کے لیے وسائل مہیا کر دیے ہیں۔

- Advertisement -

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک بار مصنوعی بارش پر 50 سے 70 لاکھ روپے خرچ آئے گا۔ مصنوعی بارش کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ اسموگ کی شدت کی صورت میں انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، کارخانوں اور دیگر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ زہریلے دھوئیں سے بچاؤ کے اقدامات سے ماحول بہتر کر لیا جائے تو مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں۔ اس کے لیے عوام کو ساتھ دینا ہوگا اور حکومت کے ساتھ مل کر اسموگ سے بچاؤ کے جہاد کو کامیاب بنانا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں