کراچی : داؤدی بوہرا جماعت کے پیشواء سیدنا مفضل سیف الدین کی کراچی آمد کے موقع پر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق داؤدی بوہرا جماعت کے روحانی پیشواء سیدنا مفضل سیف الدین کی کراچی آمد کے حوالے سے بوہری کمیونٹی کے وفد نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔
جس میں گورنر سندھ نے وفد کو روحانی پیشواء کی آمد پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بوہری کمیونٹی نے گورنر سندھ کو روحانی پیشواء کی جانب سے بھیجا گیا تہنیتی خط اور تعریفی سند بھی پیش کی، کامران ٹیسوری نے اپنے خط میں روحانی پیشوا کی آمد کو اعزاز قرار دیا۔
داؤدی بوہرا جماعت کے روحانی پیشواء کی کراچی آمد پر انتظامی و حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، گورنر سندھ معزز مہمان کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے اور گورنر ہائوس میں ظہرانہ بھی دیں گے۔