تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مکہ مکرمہ اور میدانِ عرفات کی فضائیں ایک بار پھر ‘لَبیک اَللھم لَبیک’ کی صداؤں سے گونجے کے لیے تیار

مکہ مکرمہ : سعودی عرب میں حج کیلئے انتظامات مکمل کرلئےگئے،اس سال فریضہ حج کی ادائیگی نئی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہوگی،اجازت نامے کے بغیر مقامات مقدسہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ اور میدانِ عرفات کی فضائیں ایک بار پھر لبیک الھم لبیک کی صداؤں سے گونجے کے لیے تیار ہے۔مستعٰ

سعودی عرب میں عازمینِ حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، میدانِ عرفات میں واقع تاریخی مسجد َ نمرہ اور مزدلفہ کی مسجدِ معشر الحرام کو نئے قالینوں سے سجا دیا گیا، مجموعی طور پر بتیس ہزار مربع کلو میٹر پر قالین بچھائے گئے۔

فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں، کسی بھی شخص کو بغیر اجازت نامے مقدس مقامات پر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ مکہ مکرمہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر چوبیس گھنٹے سیکیوڑتی اہلکار مامور ہوں گے۔

گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں تیاریوں کا معائنہ کیا، حجاج کیلئے اسمارٹ کارڈ لانچ کردیے گئے ہیں۔

گورنر مکہ نے اجازت نامے کے بغیر مکہ آنے والوں کو روکنے کیلئے چیک پوسٹ کا دورہ کیا، مختلف شہروں سے مکہ آنے والے عازمین کے لیے چار مراکز قائم کیے گئے ہیں، عازمین کو سات اور آٹھ ذوالحجہ کو مخصوص بسوں میں مکہ مکرمہ سے مقامات مقدسہ پہنچایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -