بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

عمران خان کی گرفتاری پر غیر ملکی سفیروں کے بیانات پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر غیر ملکی سفیروں کے بیانات پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے موجودہ صورتحال پر بیانات دیکھے ہیں، پاکستان کے پاس اپنے اندرونی معاملات سے نمٹنے کیلئے تمام ترصلاحیت اور قانون موجود ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کیلئے بھارتی شہر گوا کا دورہ کیا، انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کیلئے ٹرانسپورٹ کوریڈور کی تجویز پیش کی۔

- Advertisement -

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان عبوری وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی دعوت پر پاکستان آئے تھے، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، افغان وزیر خارجہ امیر متقی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر تھے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اس دورے میں پاک چین اور افغانستان سہ فریقی مذاکرات بھی ہوئے، سہ فریقی مذاکرات میں ٹی ٹی پی سمیت انسداد دہشت گردی پر بات ہوئی، اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک نے خطے کو درپیش خطرات پر مل کر چلنے کے عزم کا اظہارکیا، سہ فریقی مذاکرات میں اپنی سر زمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا، پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں، دونوں ممالک اہم معاملات پر مشاورت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چینی شہری کی کراچی میں ہلاکت کے معاملہ پر متعلقہ حکام سے رابطہ میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 6 کشمیری جوانوں کو چند دنوں میں شہید کیا، بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہیئں۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں