منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

چینی فوجیوں کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی گرفتاری، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

وادی گلوان میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد بھارتی فوجیوں کے ساتھ کیا ہوا، اس کی ایک عبرت ناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

یہ ویڈیو ایک چینی صحافی نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی، جس میں چینی فوجیوں کو بھارتی سپاہیوں کو پکڑ کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق چینی فورسز بھارتی فوجیوں کو آنکھوں پر پٹییاں باندھے کہیں لے کر جا رہے ہیں، چینی صحافی کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو پچھلے سال وادی گلوان میں انڈین اور چینی افواج کے درمیان جھڑپوں کے بعد کی ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں وادی گلوان میں بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں انڈیا کے 20 اور چین کے کم از کم 4 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

جھڑپوں کے دوران چینی افواج نے بھارتی کنٹرول کے کئی علاقوں پر قبضہ کیا تھا، ان میں گلوان وادی، ہاٹ سپرنگ اور ڈیسپانگ جیسے مقامات شامل تھے۔

دوسری طرف ایک ٹویٹ میں ’پاکستان ڈیفنس‘ نامی اکاؤنٹ میں لکھا گیا ہے کہ یہ ویڈیو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی پکڑے گئے انڈین فوجیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کر رہی ہے۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ بھارتی انٹرنیٹ صارفین نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد خفت مٹانے کے لیے حسب سابق فیک نیوز اور جعلی تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ٹوئٹر پر اس سلسلے میں ایک تصویر وائرل کی گئی ہے، جس میں بھارتی فوجی چینی فوجیوں کو گرفتار کر رہے ہیں، تاہم انڈین فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ ’آلٹ نیوز‘ کے مطابق یہ تصویر دراصل ایک انڈین ڈرامے ’گلوان ویلی‘ سے لی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں