جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ایکتا کپور اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست بہار کی مقامی عدالت نے بالی وڈ کی مشہور پروڈیوسر ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکتا کپور پر اپنی ویب سیریز ’ایکس ایکس ایکس‘ کے سیزن 2 میں فوجیوں کی توہین اور ان کے اہل خانہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔

بیگوسرائے کی عدالت میں شمبھو کمار نامی سابق فوجی اہلکار نے درخواست جمع کروائی کہ ایکتا کپور نے سیریز میں ایک فوجی اہلکار کی بیوی سے متعلق قابلِ اعتراض مناظر دکھائے گئے، پروڈیوسر کی کمپنی ’ بالاجی‘ کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے سیریز کو نشر کیا گیا، شوبھا کپور بھی اس کمپنی کا حصہ ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سیریز میں قابلِ اعتراض مناظر پر عدالت نے ایکتا کپور اور ان کی والدہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر واضاحت دینے کا حکم دیا تھا، مگر انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت کو آگاہ کیا کہ سیریز سے قابلِ اعتراض مناظر حذف کر دیے گئے ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور دو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں