جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فاروق ستارسمیت ایم کیوایم کے متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطف حسین سمیت متعدد رہنماؤں کے ناقابلِ گرفتاری وارنت جاری کردیے۔

انسدا دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ایم کیو ایم کے 22 رہنماؤں کے ناقابلِ یقین وارنٹ گرفتاری جاری کیے جن میں ڈاکٹرفاروق ستاربھی شامل ہیں۔

دریں اثناء ایم کیوایم کی جانب سے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر اسی مقدمے میں 16 فروری تک ضمانت پررہا ہیں۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر الزام ہیں کہ گزشتہ سال 12 جولائی کو انہوں نے اپنے قائد الطاف حسین کی ملک دشمن تقاریر میں معاونت کی اور انہیں سنا بھی۔

گزشتہ سال ستمبر میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سندھ رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں