بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کے لیے مشکلات بڑھنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈی چوک میں احتجاج پر بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی، بیرسٹرگوہر، شعیب شاہین سمیت 96 رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چوبیس نومبر کے احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی قیادت کے لیے مشکلات بڑھنے لگیں۔

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک احتجاج پربانی پی ٹی آئی کےوارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے اور بشریٰ بی بی، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، علی بخاری، عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے۔

- Advertisement -

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرانےوارنٹ گرفتاری جاری کیے ، کوہسارپولیس نے مقدمہ نمبر 1032 میں96 ملزمان کےوارنٹ گرفتاری حاصل کئے

جن رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری ہوئے ، ان میں عمر ایوب، شیر افضل مروت ، خالد خورشید، فیصل جاوید، ایم این اے عبداللطیف، فاتح الملک، علی ناصر، صوبائی وزیر ریاض خان ، علی زمان، پیر مصور، خلیق الرحمان ، سہیل آفریدی، شہرام ترکئی، مشتاق اللہ، راشد ٹیپو، زلفی بخاری ، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید اور رؤف حسن شامل ہیں۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی مزید سات مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی تھی، جس کے بعد عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورکرلیا تھا۔

اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ نیو ٹاؤن کےمقدمے میں بھی چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں