جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کوئٹہ سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون ماہل بلوچ کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا، وزیرداخلہ بلوچستان میرضیالانگو کا کہنا ہے کہ ملزمہ کوتمام قانونی سہولت فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ سے گرفتارمبینہ خودکش بمبار خاتون کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ملزمہ کو تمام قانونی سہولت فراہم کریں گے۔

- Advertisement -

میر ضیا لانگو نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نےبروقت کارروائی کرکےخاتون بمبارکوگرفتارکیا،تفتیش جاری ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

یاد رہے دو روز قبل حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے لیڈیز پارک بلاک 4 سے خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کیا تھا۔

بعد ازاں گرفتارکالعدم بی ایل ایف کی خاتون خودکش حملہ آور سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے تھے۔

ماہل بلوچ کے شوہر بیباگار بلوچ عرف ندیم کا تعلق بی ایل ایف عسکری ونگ سے تھا جبکہ بھائی بی ایل ایف کمانڈروں کےقریب ترین ساتھیوں میں شامل تھے۔

گرفتار خاتون کے سسرماسٹرمحمدحسین کاتعلق بی این ایم کی مرکزی کمیٹی سے ہے،ماہل بلوچ کی بہن کی شادی ڈاکٹراللہ نذر کے بھتیجے یوسف سے ہوئی، جو بلوچ حقوق کی نام نہاد تنظیم کا چیئرمین ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں