لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چونیاں میں بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے، ملزم کی عمر27 سال ہے.
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پرکی گئی، چونیاں واقعےکے ایک ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزم سہیل شہزاد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، میں خود اس معاملے کی نگرانی کروں گا.
انھوں نے کہا کہ ایک بچے کی لاش،3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے شناخت کی، عمرے سے واپسی پرغمزدہ خاندان کے پاس گیا، انصاف کا وعدہ کیا تھا.
انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چاروں بچوں سے زیادتی سہیل شہزاد نامی ملزم نے کیں، متعلقہ اداروں نےبہت محنت کی، جس پران کا شکر گزار ہوں، 1649 مشکوک افرادکی جیوفینسنگ کی گئی.
مزید پڑھیں: سانحہ چونیاں، پولیس کی غفلت کے مزید انکشافات، سابق ڈی پی او صوبہ بدر
بچے فیضان اورعلی حسن کے کپڑوں سے ملنےوالے نمونے میچ کر گئے ہیں، ملزم سہیل ڈیڑھ سال پہلےبھی جیل جا چکا ہے.
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزم سہیل شہزاد رانا ٹاؤن کا رہائشی ہے، ملزم نے جون میں پہلے بچے سے زیادتی کی تھی، ملزم پہلےبھی بچوں سےزیادتی کےکیس میں 5 سال سزاکاٹ چکا ہے.
ملزم کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا گیا تھا: ذرائع
تفتیشی ذرائع کے مطابق بچوں کے قتل میں گرفتار ملزم کو 22 تاریخ کو پولیس نےکلیئرکردیا تھا، مردم شماری ٹیم نے 29 تاریخ کوشک کی بنا پردوبارہ پولیس کےسامنے پیش کیا ۔
اس موقع پر ڈی این اے کےلیےنمونےلےکرملزم کو چھوڑدیاگیا، ڈی این اےرپورٹ میچ ہونےکےبعد ملزم کو گرفتارکرلیا گیا، گرفتار ملزم 2011 میں بھی بچوں سے زیادتی کیس میں جیل جا چکا ہے۔