بہاولپور: صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں زنا اور گینگ ریپ کے جھوٹے کیسز درج کرواکر شہریوں کو بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بہاولپور پولیس نے زنا اور گینگ ریپ کے جھوٹے کیسز درج کواکر شہریوں کو بلیک میل کرکے بھاری رقوم وصول کرنے والے گروہ کے چھ ارکان کو گرفتار کرلیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ گروہ خوبصورت عورتوں کے ذریعے مختلف طبقات کے مالدار شہریوں سے راہ رسم بڑھانے کے بعد ان کے خلاف زیادتی کے الزامات لگاکر مقدمات درج کرواکر ان سے کروڑوں روپے وصول کرچکے ہیں۔
پولیس کے مطابق اب تک گروہ سولہ سے زائد مقدمات درج کرواچکا ہے گروہ میں پولیس افسران اور وکلاء بھی شامل ہیں جن کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل لاہور پولیس نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے مدنی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران مبینہ ہائی پروفائل دو ملزمان کوحراست میں لے لیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد مدنی ٹاؤن میں چھ روزپہلے کرائے کےمکان منتقل ہوئےتھے، گرفتارافراد نے محمدعمران کےنام سے گھر کرایے پر حاصل کیا تھا۔