The news is by your side.

Advertisement

کرونا پی سی آر کی جعلی رپورٹس بنانے والا گرفتار

اسلام آباد : کرونا وائرس کا پی سی آر کی جعلی رپورٹس بنا کر فروخت کرنے والے شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔

کرونا وائرس کی وبا کے آغاز سے ہی جعلی پی سی آر ٹیسٹ کی روک تھام کےلیے متعلقہ حکام کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری تھیں جو رنگ لے آئی اور سیکیورٹی اداروں نے جعلی رپورٹس بنانے والے کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب کارروائی کی گئی جس میں کرونا کرونا پی سی آر کی جعلی رپورٹس بناکر فروخت کرنے والا قانون کی گرفت میں آگیا۔

ایف آئی اے ٹیم نے سیکٹر جی 13 میں فلیٹس سے ملزم شاہ زمان کو گرفتار کرلیا، ملزم نے نجی لیب کے نام سے جعلی ویب سائٹس بنا رکھی تھیں۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم کے خلاف کرونا پی سی آر کی جعلی رپورٹس بناکر فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں