ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار ، گرفتار ملزمہ کا بینک منیجر کے شامل ہونے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں ڈکیتی کی واردات کے بعد بینک سے رقم لیکر نکلنے والےشہریوں سے منظم لوٹ مار کا انکشاف ہوا،گرفتارملزمہ نے بینک منیجرکےشامل ہونےکا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں ڈکیتی کی ناکام واردات کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد بینک سے رقم لیکر نکلنے والےشہریوں سے منظم لوٹ مار کا انکشاف ہوا۔

واردات کے موقع سے گرفتار ملزمہ نے نےبینک منیجر کے شامل ہونے کا بھی دعویٰ کردیا ، گرفتار ملزمہ کا خصوصی ویڈیوبیان سامنے آگیا ہے، گرفتار ملزمہ کا نام ماریہ عمر 15 سال ہے۔

گرفتار ملزمہ نے بیان میں کہا کہ غازی گوٹھ کی رہائشی ہوں، ملزمان فرمان اوررشید گاؤں سے آئے تھے، ساتھی ملزمان نے بتایا کہ موٹر سائیکل بینک منیجر کی ہے، میں لڑکوں کے ساتھ تھی لیکن میں ان کو جانتی نہیں ہوں۔

ماریہ عمر کا کہنا تھا کہ میرے ابو جیل میں ہیں، لوٹ مارکرنے والے ملزمان فرید کالونی میں رہتےہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ کم عمرملزمہ کے بیگ سے ایک موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ بھی برآمد ہوئی ، مبینہ ملزمہ کے مطابق نمبرپلیٹ لوٹ مار میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل کی ہے۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں