بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

کویت میں رمضان المبارک کی آمد، مساجد کی تیاریاں مکمل !

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں رمضان المبارک کی آمدکی تیاریاں مکمل کئے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کی وزارت اوقاف اور اسلامی امور کے اسسٹنٹ انڈر سکریٹری برائے مساجد سیکٹر بدر العتیبی کی جانب سے اس سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے استقبال کے لیے مساجد کے شعبے کی تیاریاں مکمل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

بدر العتیبی کا میڈیا سے کہنا تھا کہ مساجد کا شعبہ مذہبی حیثیت کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے پر خاص توجہ مرکوز کرتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نمازیوں کو ہر ممکنہ سہولیات مہیا کر کے ان کے لیے اجر وثواب حاصل کرنے کے تمام ذرائع مہیا کئے جاتے ہیں اور سرگرمیوں، پروگراموں، تقریبات اور اندرونی اور بیرونی میزبانی فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے مساجد کی تیاری، دیکھ بھال کا کام مکمل کرنے، ان کے لیے وقتاً فوقتاً ضروری دیکھ بھال فراہم کرنے، ان کی صفائی، خواتین کے نمازی کمروں اور بیرونی صحنوں کو تیار کرنے اور چوبیس گھنٹے (24) گھنٹے باقاعدگی سے دیکھ بھال کرنے والی ٹیموں کی موجودگی کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ کویت میں رواں سال رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ 2024 کو ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے پیش نظر آمد کا 1 ماہ سے بھی کم عرصہ رہ جانے کی وجہ سے وزارت اوقاف و اسلامی امور کی جانب سے کویت بھر تمام مساجد میں نمازیوں کی سہولیات اور آرام سے عبادات کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں