بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر چھاپا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر چھاپا پڑ گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے فوکل پرسن ارسلان خالد کے گھر پر چھاپا پڑا ہے، اور نامعلوم افراد لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر سامان ساتھ لے گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر حملے کی خبروں پر انتہائی تشویش ہے، ارسلان انتہائی باصلاحیت زیرک اور مخلص نوجوان ہے۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ پی ٹی آئی ارسلان خالد کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوگی۔

اسد عمر نے بھی ایک ٹوئٹ میں ارسلان خالد کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی، اور لکھا کہ محب وطن نوجوان جیسے ڈاکٹر ارسلان قوم کا اثاثہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں