اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

’حمزہ شہباز اگر شیروانی فارغ ہے تو مجھے بھجوا دیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

معروف یوٹبوبر اور اداکار ارسلان نصیر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد حمزہ شہباز سے شیروانی مانگ لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ارسلان نصیر نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’حمزہ شہباز بھائی اگر وہ شیروانی فارغ ہے تو مجھے بھیج دیں ولیمے کے فنکشن پر کام آئے گی۔‘

- Advertisement -

اس سے قبل ایک ٹویٹ میں ارسلان نصیر نے حمزہ شہباز کو کرسی بچانے کے لیے دلچسپ مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’حمزہ بھائی! ٹینشن کی کوئی بات نہیں ہے آپ آفس کو اندر سے کُنڈی لگادیں۔‘

ارسلان نصیر نے مزید لکھا تھا کہ ’ارے آپ ایسے کیسے وزیر اعلیٰ نہیں رہے؟‘

ایک ٹویٹ میں ارسلان نے لکھا تھا کہ ’حمزہ بھائی آپ کسی کی نہ سنیں باقی چیزیں بعد میں دیکھتے ہیں، آپ سب سے پہلے سے شیروانی کو جسم سے اسٹیپل کروائیں۔‘

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ نہیں رہے جبکہ پرویز الہی وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر دلچسپ میمز بنائی جا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں