منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ارشد ندیم مسلسل انجریز کا شکار رہا، اولمپکس سے پہلے ری ہیب مکمل کرایا، ڈاکٹر اسد

اشتہار

حیرت انگیز

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم مسلسل انجریز کا شکار رہا، ٹوکیو اولمپکس سے پہلے وہ پریشان تھا۔

ڈاکٹر اسد عباس شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے ارشد ندیم کی کہنی کا ری ہیب کرایا، ری ہیب کے بعد ارشد ندیم نے ٹوکیواولمپکس میں اچھا پرفارم کیا، کامن ویلتھ گیمز سے قبل بھی ارشد ندیم کہنی اور گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ اولمپکس سے پہلے ارشد ندیم کا ری ہیب مکمل کرایا، ایشین گیمزمیں ارشد ندیم انجری کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکا۔

- Advertisement -

ڈاکٹر اسد عباس کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی کامن ویلتھ گیمزمیں بھی ارشد نے 90.18 میٹرز کی تھرو کرکے ملک کا نام روشن کیا تھا۔

ارشد ندیم کے ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے ان کے پیرس اولمپک میں میڈل جیتنے پر کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم اور اس کی فیملی کو مبارک ہو۔

انھوں نے کہا کہ اسٹار ایتھلیٹ نے اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کیا، ارشد ندیم نے 24 کروڑ پاکستانیوں کو آزادی کا تحفہ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں