پیرس اولمپکس 2024ء میں 40 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے فخر پاکستان ارشد ندیم کی والدہ نے بھارتی جیولین تھروور نیرج چوپڑا کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔
نجی چینل میں بات کرتے ہوئے فخر پاکستان ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کو پاکستان آنے کی دعوت دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ موقع آیا تو نیرج کو گھر بلائیں گے۔
فخر پاکستان کی والدہ کا انعامات کی بارش کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گاؤں ہمارا اپنا ہے ہم گاؤں میں ہی زندگی بسر کریں گے۔
اس موقع پر قومی ہیرو کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد پاکستان چھوڑنے کی آفر ہوئی تھی جسے مسترد کردیا تھا۔
نیرج چوپڑا سے افیئر کی افواہوں پر منو بھاکر نے سچ بتا دیا؟
انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ ہمارے پاس آجاؤ آپ کو ٹریننگ بھی دیں گے اور ورلڈ چیمپیئن بھی بنائیں گے مگر میں نے ساری آفرز کو ٹھکرا دیا، پاکستان میں ہی ٹریننگ کروں گا اور یہاں سے ہی ورلڈ چیمپیئن بھی بنوں گا۔