اشتہار

قومی اتھلیٹکس ٹیم کو بڑا دھچکا، عالمی مقابلے سے قبل ارشد ندیم ان فٹ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اتھلیٹکس ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے قبل اسٹار اتھلیٹ ارشد ندیم ان فٹ ہو کر باہر ہوگئے۔

صدر اتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ارشد ندیم نیشنل گیمز کے اتھلیٹکس ایونٹ کے دوران ان فٹ ہوئے، ان کو واپڈا نے ری ہیب کے دوران نیشنل گیمز میں تھرو کیلیے کہا، گیمز میں تھرو کے باعث ارشد ندیم ان فٹ ہوئے۔

اتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلیے اچھی تیاری جاری تھی، میں ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ریکارڈ بنانے کیلیے تیاری کر رہا تھا۔

- Advertisement -

ارشد ندیم نے کہا کہ انجری کے باعث ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے باہر ہونے کا افسوس ہے، جس ٹریک پرنیشنل گیمز کرائی گئیں وہاں نہیں کرانی چاہیے تھی۔

انہون نے کہا کہ انتظامیہ سے کہا تھا کہ ٹریک ٹھیک نہیں لیکن اس کے باوجود اتھلیٹکس کرائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں