بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو فنڈز کے اجرا میں تاخیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو دبئی اور کینیا کے دورے کے لئے فنڈز کے اجرا اب تک نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو فنڈز کا اجرا میں تاخیر کا سامنا ہے جبکہ کینیا میں سفارتخانے کا تفتیش کاروں کو سہولت دینے سے متعلق بھی جواب کا انتظار ہے۔

ذرائع نے کہا کہ خصوصی جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ سے دبئی اور کینیا کے دورے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ 5ارکان کے سفر اور رہائش کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کی درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے سرکاری عہدیداروں کے غیر ملکی دوروں پر پابندی کا حوالہ دیا اور پابندی کی وجہ سے وزارت خزانہ نے اس دورے کے لیے فنڈز کی منظوری نہیں دی اور نہ ہی یہ جاری کیے ہیں۔

خصوصی جے آئی ٹی کے کنوینر ڈی آئی جی اسلام آباد اویس احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی ، فنڈز صرف کابینہ ڈویژن کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے جا سکتے ہیں۔

اگر وزارت خزانہ کی جانب سے درخواست منظور کر لی گئی تو اسے حتمی منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوا دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں