منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ارشد شریف قتل کیس: فرحت اللہ بابر نے حکومتی کمیشن کی مخالفت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما فرحت اللہ بابر نے ارشد شریف قتل کیس میں حکومت کی جانب سے بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کی مخالفت کر دی۔

فرحت اللہ بابر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے بنائے ہوئے تحقیقاتی کمیشن پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، کمیشن پر صحافتی تنظیموں کا اعتماد بھی ضروری ہے۔

راہنما پیپلز پارٹی نے کہا: ’قوانین اجازت دیں تو کمیشن میں اقوام متحدہ کے نمائندہ بھی شامل ہونا چاہیے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف شہید کا واقعہ صحافتی برادری کے لیے ایک چیلنج ہے، صحافی کی شہادت کے کیس کو بطور چیلنج لینا ہوگا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے جسٹس (ر) عبد الشکور پراچہ کی سربراہی میں 3 رکنی تحقیقاتی کمیشن بنایا ہے جس کی منظور کابینہ نے بھی دے دی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس عثمان انور اور آئی بی کے عمر شاہد حامد کمیشن میں شامل ہیں۔

کمیشن ارشد شریف کی شہادت سے متعلق حقائق تلاش کر کے 30 روز میں رپورٹ پیش کرے گا جبکہ ایف آئی اے کمیشن کے لیے سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں