تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ارشد شریف قتل، معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کیلیے مراسلہ ارسال

پاکستان کے ہر دلعزیز شہید صحافت ارشد شریف کے قتل کا معاملہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں اٹھانے کے لیے مراسلہ صدر اور وزیراعظم کو ارسال کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مراسلے ارسال کیے ہیں ان کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھی یہ مراسلے بھیجے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کا اندوہناک واقعہ کینیا میں پیش آیا، حکومت پاکستان اس معاملے کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں لے کر جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت اس معاملے پر اعلیٰ اختیاراتی عدالتی کمیشن بھی تشکیل دے جس میں تین ہائیکورٹس کے چیف جسٹس شامل ہوں، جوڈیشل کمیشن میں بین الاقوامی ماہرین کو بھی شامل کیا جائے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے حکومت پاکستان اور اعلیٰ حکام کو ارسال کیے گئے مراسلے میں یہ بھی گزارش کی گئی ہے کہ حکومت سانحے کی تحقیقات کے لیے کینیا کی حکومت سے مکمل معاونت کرے اور کیس کے تمام تر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

واضح رہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں پولیس کی گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے، پولیس نے موقف دیا تھا کہ واقعہ غلط فہمی کے باعث پیش آیا۔

حکومت پاکستان نے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو انویسٹی گیشن کے لیے کینیا روانہ ہوگئی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -