ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

والدہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر ارشد شریف کی بیٹی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صحافی ارشد شریف کی بیٹی نے والدہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے جہاں مظلوم کو ہی کٹہرے میں کھڑا کیاجارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہید ارشد شریف کی بیٹی علیزہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میری والدہ کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیےگئے، یہ کیسا نظام ہے جہاں مظلوم کو ہی کٹہرے میں کھڑا کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے عدم پیشی پر ارشد شریف کی اہلیہ سمعیہ ارشدکے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

ارشد شریف کی اہلیہ، بیٹا اور پروڈیوسر علی عثمان سمیت انیس افراد گواہان میں شامل ہیں۔

بعد ازاں صحافی ارشد شریف کی اہلیہ سمعیہ ارشد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمن جاری ہوا نہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا علم ہے۔

سمعیہ ارشد شریف کا کہنا تھا کہ میرے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا میڈیا سے پتا چلا ، ہماری درخواست پر ایف آر نہیں کاٹی گئی ، مجسٹریٹ کی سطح پر کیس کیا چل رہا ہے اور کہاں چل رہا ہے اس کا علم نہیں۔

انھوں نے بتایا تھا کہ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس میں ہر بار پیش ہوئی ، مجھے صرف سپریم کورٹ کے کیس کا علم ہے ، نہیں معلوم مجسٹریٹ کی سطح پر کیا کیس چل رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں