اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے انکشاف کیا ہے کہ دو وکیل جو ارشد شریف کے دوست تھے، وہ کیس لڑنے کی آفر کرکے پیچھے ہٹ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ اور بچوں کے پاس اب تک کیس لڑنے کیلئے کوئی وکیل نہیں۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ دو وکیل دوست کیس لڑنے کے دعوے کر کے پیچھے ہٹ گئے، 2 وکیلوں سے شہید ارشد شریف کی فیملی نے رابطہ کیا، وکیلوں نے حامی بھری پھر کیس لڑنے سے انکار کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب بھی ارشد شریف کے حوالےسے بات کرتا ہوں، کیس کیلئے سپریم کورٹ یا جے آئی ٹی میں پیش ہوتا ہوں تو دوسروں کے حلیے کے لوگ میرا تعاقب کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج آپریشن کے بعد غلاموں نے امریکا سےوعدے کیے افغانستان اور ہمارےعلاقے اکٹھے ہیں ، ہم نے سوال اٹھائے مہم چلائی گئی میں جھوٹ بول رہا ہوں ایسا کچھ نہیں ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ کسی کیلئے کاروبار کسی کیلئے گریٹر گیم پلان ہے، خطے میں امریکا کے اثر و رسوخ کیلئے بڑی لڑائی ہے۔