اسلام آباد : صحافی ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی، جس میں کہا ہے کہ 5 افراد نے قتل سے متعلق دعوے کیے،ان سے پوچھ کر ثبوت اکٹھے کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کی شفاف تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس میں ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ارشد شریف کے قتل کی پاکستان میں تحقیقات پہلے مکمل ہونی چاہییں، ریکارڈ پر ہے بہت سے لوگ قتل اور سازش سے متعلق دعوے کر رہے ہیں۔
درخواست ارشد شریف کی والد نے کہا کہ ہمیں جے آئی ٹی تحقیقات سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا نہ رپورٹس دی گئیں، تحقیقات میں شامل ہونے والے افراد کے حوالے سے بھی اندھیرے میں رکھا گیا۔
متفرق درخواست میں کہنا تھا کہ 5 افراد نے قتل سے متعلق دعوے کیے،ان سے پوچھ کر ثبوت اکٹھے کیے جائیں۔
یاد رہے سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں ایک بارپھراسپیشل جےآئی ٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو کیس میں پیشرفت کیلئے آخری موقع دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پراسپیشل جے آئی ٹی سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی تھی اور اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ دنیا بھر میں لیگل فرمزکی خدمات دستیاب ہوتی ہیں، آپ کینیا میں اچھی لافرمز سےرابطہ کریں۔