ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ ایف آئی اے میں انسداد دہشت گردی ونگ میں درج کرنے کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیکٹ فائنڈنگ کی رپورٹ میں ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ ایف آئی اے میں انسداد دہشتگردی ونگ میں درج کرنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس پر بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ ایف آئی اے میں انسداد دہشتگردی ونگ میں درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف پر تشدد کے ٹھوس شواہد نہیں مل سکے، پاکستان اور کینیا کی پوسٹمارٹم رپورٹس میں بھی تضاد ہے۔

- Advertisement -

تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینیا کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کا ناخن ڈی این اے کیلئے لیا گیا لیکن کینیا حکام نے نہیں بتایا کہ کتنے ناخن بطور سیمپل لیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈاکٹرز کے پوسٹمارٹم رپورٹ سےارشد شریف پر تشدد کے خدشات کو تقویت ملتی ہے، پاکستانی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارشد شریف کے بائیں ہاتھ کی انگلیوں کے چار ناخن نہیں تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں