اسلام آباد : پمز اسپتال سے ارشد شریف کی تصاویر کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال سے ارشد شریف کی تصاویر کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر پمز کی انکوائری کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
انکوائری کمیٹی نے ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والی میڈیکل ٹیم کو آج طلب کیا ہے جبکہ ڈائریکٹر اسپتال، ڈائریکٹر آئی ٹی پمز کو بھی آج پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل بورڈ کے کیمرہ مین کو بھی انکوائری کمیٹی میں طلب کیا گیا ہے، انکوائری کمیٹی شہید ارشد شریف کی تصاویر لیک ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یاد رہے پمز اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے تصدیق کی تھی کہ صحافی ارشد شریف کی تصاویر اسپتال سے لیک ہوئیں۔
ڈاکٹر خالد مسعود نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ارشد شریف کی تصاویر پمز اسپتال کی ہی ہیں، تحقیقات کر رہے ہیں کہ تصاویر کیسے لیک ہوئیں، صحافی کے جسم پر تشدد کے 12 نشانات ہیں، پوسٹ مارٹم ٹیم نے 12 تشدد کے نشانات باڈی پر دیکھے ہیں، ان کے 4 انگلیوں کے ناخن نہیں ہیں۔